اسلام آباد:بھارت سے امریکا جانے والے مسافر طیارے نے روس میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے امریکی شہر سان فرانسسکو جا رہا تھا کہ اسے راستے میں روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے عملے کو کارگو ہولڈ ایریا میں خرابی کا علم ہوا، جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
اس فلائٹ میں عملہ سمیت 244 مسافر سوار تھے جنہیں بھارت سے آنے والی متبادل فلائٹ سے دوبارہ روانہ کیا گیا۔
فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے مطابق اس روٹ پر ایک سال کے دوران اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ کی وجہ سے امریکا اور یورپی یونین کی ایئر لائنز سمیت کئی ممالک کے طیارے روس کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن ایئر انڈیا اس راستے کو استعمال کرتی ہے جس سے اسے امریکا جانے والی پروازوں کا وقت اور لاگت بچتی ہے۔