اسلام آباد:ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا صدارتی امیدوار جلد از جلد نامزد کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی نے پورے امریکا میں ڈیلیگیٹس کو ای فارم بھیج دیے ہیں۔
کاملا ہیریس کے لیے کم از کم 10 فیصد ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اگر مجموعی ڈیلیگیٹس کا 10 فیصد کاملا ہیریس کی حمایت کرتا ہے تو ان کو صدارتی امیدوار بنانا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس کے رہنماؤں، سینیٹرز، اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دستبردار ہو رہے ہیں۔
جوبائیڈن نے صدارتی امیدوار کے طور پر نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی بھی توثیق کی ہے۔