اسلام آباد:بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے پیٹ سے برآمد ہونے والی چیز دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کھجوراہو کا رہائشی مریض شدید پیٹ درد کی شکایت لے کر چھتر پور ضلع ہسپتال آیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا۔
مریض نے بتایا کہ اسے اچانک پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں ایک لمبی چیز موجود ہے۔
ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی، لیکن مریض کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے سرجری میں تاخیر ہو گئی۔
شوگر کنٹرول کرنے کے بعد جب آپریشن کیا گیا تو مریض کے پیٹ سے 2 فٹ لمبی لوکی برآمد ہوئی۔
ڈاکٹرز نے ثابت لوکی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، اور اس معاملے کی انکوائری جاری ہے