شمالی وزیرستان: دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے اسکول کو نقصان

نیوزڈیسک

0

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان کے گاؤں زیرکی میں رات کے وقت گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔جس کے باعث لڑکیوں کے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے رات کے وقت گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق، دھماکے کی وجہ سے اسکول کی عمارت اور قریبی مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی کے مطابق، دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.