اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ اور ماڈل فضا علی کی ایک لائیو شو کے دوران سیخ پا ہونے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
فضا علی، جو کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان ہیں، حال ہی میں دینی شخصیات اور علمائے کرام کی موجودگی میں لائیو شو کر رہی تھیں۔
اس دوران ایک کم عمر لڑکی نے شو میں کال کی اور بتایا کہ وہ ایک لڑکے سے محبت کرتی ہے لیکن لڑکا اُسے توجہ نہیں دیتا۔
لڑکی نے محبت حاصل کرنے کے لیے دینی شخصیات سے وظیفہ اور مشورہ طلب کیا۔
لائیو شو میں لڑکی کے اس سوال پر فضا علی شدید غصے میں آ گئیں۔
انہوں نے کالر کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لائیو شو میں اس قسم کا سوال کرنے کی ہمت آپ کو کس نے دی، آپ میں شرم اور غیرت بالکل ختم ہو گئی ہے۔
یہ عمر آپ کی تعلیم اور گھر کے کام کاج سیکھنے، گھر والوں سے اچھے تعلقات بنانے کی ہے۔
فضا علی نے نوجوان نسل اور معاشرے کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کس راستے پر چل پڑی ہے۔
نوجوانوں کو وظائف یا عالم کی ضرورت نہیں، بلکہ تعلیم کی ضرورت ہے۔
فضا علی نے لڑکی کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ گھر میں اپنی والدہ کا ہاتھ بٹائیں، والدین کا سہارا بنیں، اور چھوٹے بہن بھائیوں پر توجہ دیں۔
انہوں نے پیار سے بھی سمجھایا کہ محبت میں پڑنے یا علمائے کرام سے وظائف مانگنے کے بجائے اپنی بہبود پر توجہ دیں۔