طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا، فلپائن میں تباہی کے بعد مزید خطرہ

نیوزڈیسک

0

فلپائن:فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا ہے اور آج شام تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسکول، دفاتر اور مارکیٹیں بند ہیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 2,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمام ملکی پروازیں اور 200 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

طوفان گیمی گزشتہ 8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو گا۔

دوسری جانب، یہ طوفان کل چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرائے گا، جہاں کل سے تمام ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سمندری طوفان گیمی کے باعث فلپائن میں شدید بارشیں اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.