برطانیہ عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ چیلنج کی درخواست سے دستبردار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:برطانیہ عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ کی درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبرداری اختیار کرلی۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہےیہ عدالت کا معاملہ ہے لہٰذا عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔

عالمی اور ملکی سطح پر قانون کی حکمرانی اور اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چیف پراسیکیوٹر آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے جنگی جرائم پر وارنٹ کی درخواست دی ہے۔

آئی سی سی نے حماس کے تین رہنماؤں کیلئے بھی ایسے ہی وارنٹ کی درخواست کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا مؤقف تھا اوسلو معاہدے کے تحت فلسطین اسرائیلیوں پر مجرمانہ دائرہ کار استعمال نہیں کرسکتا۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.