اسلام اباد: پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 7 ایتھلیٹس میں سے اب تک 5 کھلاڑی باہر ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کر سکیں۔ فائقہ کی ٹائمنگ 12.49 سیکنڈ رہی، اور وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں۔
عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئن 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ناکام رہیں، اور نہ ہیٹ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنا سکیں اور نہ ہی اگلے پانچ مجموعی بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو سکیں۔