اسلام اباد: پاکستان میں متنازع بننے والی ویب سیریز ‘برزخ’ کے نشر ہونے کا معاملہ حالیہ دنوں میں زیر بحث رہا ہے۔ یہ ویب سیریز، جو کہ پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ہے، بھارتی پروڈیوسرز نے تیار کی ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر نشر کیا جا رہا ہے۔ سیریز کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید شامل ہیں، جو کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے 12 سال بعد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آئے ہیں۔
‘برزخ’ کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی پذیرائی حاصل کی، وہیں تیسری قسط میں دکھائے گئے رومانوی مناظر، فحاشی، زنا، اور بچوں کی ذہنی سازی کے موضوعات نے پاکستانی مداحوں میں غصہ پیدا کیا۔ اس کے بعد سیریز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے اس معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ‘برزخ’ آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے اور چونکہ یہ مواد پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے پیمرا اس پر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔ پیمرا نے وضاحت کی کہ یہ سیریز کسی بھی لائسنس یافتہ سیٹلائٹ چینل پر نشر نہیں کی جارہی.
Prev Post