اسلام اباد:جون کے مقابلے جولائی میں پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں مجموعی برآمدات میں 9.77 فیصد جبکہ مجموعی درآمدات میں 14.27 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جون میں یہ حجم 2 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔
اسی طرح، جولائی میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، جبکہ جون میں درآمدات کا حجم 4 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں سال جولائی میں مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 11.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی برآمدات 2 ارب 6 کروڑ ڈالر تھیں۔
جولائی میں سالانہ بنیادوں پر مجموعی درآمدات میں 15.30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی درآمدات 3 ارب 69 کروڑ ڈالر تھیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارے میں 19.05 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، جبکہ جون میں یہ خسارہ 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔ سالانہ بنیادوں پر، جولائی میں تجارتی خسارے میں 19.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔