برطانوی ماہرین کا دعویٰ: بلڈ ٹیسٹ سے 218 بیماریوں کی شناخت کی جا سکتی ہے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:برطانوی ماہرین نے بلڈ ٹیسٹ سے 60 سے 218 بیماریوں کی تشخیص کا طریقہ کار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صرف ایک ہی پروٹین سے 30 سے زائد بیماریوں کے آغاز کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

ابھی بھی بلڈ ٹیسٹس سے بہت ساری بیماریوں کے آغاز کا پتا لگایا جاتا ہے، تاہم ایک بلڈ ٹیسٹ سے سنگین بیماریوں یا بہت زیادہ بیماریوں کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے۔

لیکن اب برطانوی ماہرین نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہے کہ جس سے ایک ہی بلڈ ٹیسٹ سے سنگین اور جان لیوا بیماریوں سمیت 60 بیماریوں کا پتا لگایا جا سکے گا۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق برطانوی ماہرین نے یوکے بائیوبینک سے 42 ہزار رضاکاروں کے بلڈ ٹیسٹ کے نمونے لیے اور ان پر تحقیق کی۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے بلڈ نمونے دیکھنے کے بعد ان سے سوالنامے بھی کیے اور ان میں ہونے والی بیماریاں بھی دیکھیں، پھر نتیجہ اخذ کیا۔

ماہرین نے پایا کہ مجموعی طور پر بلڈ پلازما کے چند پروٹینز سے زیادہ تر بیماریوں کی تشخیص ممکن ہے۔

جن میں 42 ہزار رضاکاروں نے بلڈ ٹیسٹس کروائے تھے، ان میں مجموعی طور پر 218 بیماریوں کی تشخیص ہوئی۔

بعد ازاں ماہرین نے تمام رضاکاروں کی کیٹیگریز بنائیں اور پایا کہ بلڈ کے ایک پروٹین سے 60 بیماریوں کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ صرف بلڈ پلازما کے دو پروٹینز میں تبدیلی کو دیکھ کر بلڈ کینسر سمیت لمف نوڈز کینسر اور دیگر سنگین بیماریوں کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے ایک پروٹین کی نشاندہی سے نیورو موٹر (اعصابی) بیماری کی 10 سال قبل بھی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ بلڈ پلازما میں دو پروٹینز (TNFRSF17) اور (TNFRSF13B) کی سطح سے نہ صرف کینسر بلکہ دل میں رسولی ہونے اور آٹو امیون ڈیزیز سمیت دیگر 30 بیماریوں کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.