وفاقی حکومت کے خلاف ریفرنڈم آج: کیا حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا؟

نیوزڈیسک

0

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کے خلاف آج کا دن ریفرنڈم کی مانند ہے اور حکومتی گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوابی کا جلسہ وفاقی حکومت کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، اور ان کو اقتدار میں لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور آئی پی پیز کو مراعات دے کر عوام پر بوجھ ڈالا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کا کوئی موثر منصوبہ نہیں ہے، اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ن لیگ کی صلاحیت سے باہر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے انتخابات ہی واحد حل ہیں، اور پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.