چین میں گرمی کی لہر: مزید 10 دن شدید گرمی کی پیشگوئی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:چین کے مشرقی علاقوں میں غیرمعمولی گرمی کی لہر جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیانگ سو اور ژی جیانگ کے ساحلی شہروں میں مزید 10 دن شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔

چین کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے بجلی کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چینی حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے زائد استعمال کی وجہ سے آگ لگنے کے ممکنہ خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.