گوجرانوالہ ایک ما ہ پہلے بچھائی گئی گیس پائپ لائن واپس، سابق ایم این اے پر الزام

نیوز ڈیسک

0

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے مدن چک میں عام انتخابات سے ایک ماہ پہلے بچھائی گئی گیس پائپ لائن محکمہ سوئی گیس نے واپس لے لی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پائپ لائن ن لیگ کے سابق ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کے مشورے پر بچھائی گئی تھی۔ عوام کا الزام ہے کہ جب ناہرا کو الیکشن میں شکست ہوئی، تو انہوں نے پائپ لائن ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے اظہر قیوم ناہرا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پائپ لائن اتروانے کی افواہوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.