اسلام اباد: بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کو زیادہ وزن کی بنا پر پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ونیش پھوگٹ نے گزشتہ روز 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، لیکن اب وہ زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ونیش پھوگٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا۔ انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی، جس کے لیے خاتون ریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی، مگر وہ مطلوبہ وزن کی حد میں نہ آ سکیں۔