آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف 2 ججز کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹرجاری

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے، 12 سے 16 اگست تک ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔

اس دوران صرف دو ججز، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے۔

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے دو سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.