اسلام آباد:امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ایک پالتو کتے کی ذرا سی شرارت کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ مئی میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
جب گھر کے مالک موجود نہیں تھے، تو پالتو کتوں میں سے ایک نے پاور بینک کو چھپایا، جس کی وجہ سے اسپارک ہوا اور کمرے میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاور بینک میں اسپارک ہوتے ہی کتے نے گھبرا کر اسے چھوڑ دیا تھا۔
ریسکیو حکام نے گھر میں موجود تمام افراد اور کتوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا، اور کسی بھی شخص یا پالتو جانور کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔