وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح آج

نیوزڈیسک

0

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور، آج سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری توانائی، نثار احمد، نے کہا ہے کہ سولر سسٹم زیادہ لائن لاسز والے دیہی علاقوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں 7,500 سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جو 50 فیصد سبسڈی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

بندوبستی اضلاع میں 25 ہزار سولر سسٹم مفت اور 25 ہزار سبسڈی پر دیے جائیں گے، اور اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

سیکریٹری انرجی اینڈ پاور نے مزید وضاحت کی کہ سولر سسٹم میں سولر پینلز،، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.