لذیذ کریمی فروٹ چاٹ  

0

ویب ڈیسک

اجزاء

 تازہ کریم 3 پیکٹ، تازہ دودھ ایک چھوٹا پیکٹ، چینی آدھی پیالی، سیب2 عدد، پائن ایپل کیوبز ایک ٹِن، کیلے4 عدد، بادام آدھی پیالی، پانی آدھی پیالی، چیری 10 عدد۔

ترکیب

 ایک پیالے میں تازہ کریم، تازہ دُودھ اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب اس میں سیب کے کیوبز، پائن ایپل کے کیوبز اور گول سلائس میں کٹے کیلے شامل کریں۔

آخر میں اوپر سے چھلے اور باریک کٹے بادام اور چیری کاٹ کر ڈال دیں۔

مزے دار کریمی فروٹ چاٹ تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.