برازیل میں سینسر شپ احکامات ، ایپلیکیشن ایکس نے اپنی خدمات بند کر دی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے برازیل میں ‘سینسر شپ کے احکامات’ کی وجہ سے اپنی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے احکامات نہ ماننے کی صورت میں کمپنی کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس کے باوجود، ایکس نے اعلان کیا ہے کہ برازیل میں اپنی کارروائیاں بند کر رہے ہیں، لیکن ملک میں ایکس کی سروس دستیاب رہے گی۔

ایکس کے مالک ایلون مسک اور برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس کے درمیان آزادیٔ اظہارِ رائے، انتہائی دائیں بازو کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے، اور ایکس پر غلط معلومات کے مسائل پر تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ 2022ء میں برازیل کی سپریم کورٹ نے مقبول پیغام رسانی ایپ ٹیلی گرام کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.