رحیم یار خان میں بارش کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک

نیوزڈیسک

0

رحیم یارخان:جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔شہر میں بارش کا پانی سڑکوں، گلیوں اور انڈر پاسز میں جمع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے مطابق ضلع بھر میں نکاسیٔ آب کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

صادق آباد میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7 افراد زخمی

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے حق ٹاؤن میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

اسی طرح، صادق آباد کے علاقے لیاقت پور میں بجلی کے تار درخت پر گرنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.