جون کے مقابلے میں جولائی میں بینک ڈپازٹس میں کمی، سرمایہ کاری میں اضافہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، جولائی 2024ء تک بینکوں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 30,603 ارب روپے رہی۔جون 2024ء کے مقابلے میں، بینکوں کے ڈپازٹس میں 1.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

جولائی 2024ء تک بینکوں کے ایڈوانس 11,872 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو جون 2024ء کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہیں۔جولائی 2024ء تک بینکوں کے ایڈوانسز اور ڈپازٹس کا تناسب 38.8 فیصد رہا۔

جولائی 2024ء تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30,431 ارب روپے رہی، جو جون 2024ء کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔جولائی 2024ء تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے بارے میں بتایا ہے کہ جولائی 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالرز رہا۔

ملکی درآمدات جولائی میں 4.81 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ برآمدات 2.39 ارب ڈالرز رہیں، جس سے تجارتی خسارہ 2.42 ارب ڈالرز رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.