انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن، علی احسان، نے بتایا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی بڑی کمپنیوں نے شکایت کی ہے کہ ان کی لائنوں میں خلل آیا ہے اور فائر وال سے متعلق کسی بھی مشاورت کا موقع نہیں دیا گیا۔

علی احسان نے کہا کہ ہم مشاورت اور کام کرنا چاہتے ہیں، اور ملک میں ڈالرز بھی لانا چاہتے ہیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین نے مزید بتایا کہ کل تک انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ کوئی نئی تنصیب ہو رہی ہو جو درست طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہو رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.