غزہ میں لڑائی ، 2 اسرائیلی میجر ہلاک

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، اور وسطی غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کو مزید دو فوجی افسران کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، فوج کے میجر یوٹم یتزاک پیلڈ اور میجر موردچائی یوسف بن شوم ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے نذیرات کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو ہدف بنایا ہے۔

گزشتہ روز 30 سے زائد فلسطینی شہید

دوسری طرف، اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے میں غزہ میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسی دوران، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملہ کیا، جس میں حزب اللّٰہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔

مذاکرات میں امریکا نے نئی تجاویز پیش

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا نے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

ہمیں امریکا کے حکم نامے کا سامنا ہے

حماس نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات یا معاہدے کا نہیں بلکہ امریکہ کے حکم نامے کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کا یہ کہنا کہ ہم معاہدے کے قریب ہیں، ایک وہم ہے۔ واضح رہے کہ مذاکرات دوبارہ اگلے ہفتے قاہرہ میں ہوں گے۔

مزید معلومات کےلیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3318

Leave A Reply

Your email address will not be published.