اسلام آباد:اسٹرابیری نہ صرف نظر میں دلکش ہے بلکہ اس کی افادیت بھی بے مثال ہے۔
یہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جو مدافعتی نظام، دل کی صحت، اور ہاضمے کے معاملات میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور
اسٹرابیریز میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، انفیکشن سے لڑتا ہے اور ٹشوز کی مرمت میں مددگار ہوتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور
اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو کہ جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
دل کی صحت کو سپورٹ کرتی ہے
اسٹرابیریز میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاضمے میں مدد دیتےہیں
اسٹرابیریز میں بہت زیادہ غذائی ریشے موجود ہوتے ہیں، جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتے ہیں اور قبض سے بچاتے ہیں۔
ذہنی افعال کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں
بعض تحقیقوں کے مطابق، اسٹرابیریز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذہنی صلاحیتوں اور حافظے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں
اسٹرابیریز میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز اور ماحولیاتی دباؤ کے اثرات سے جلد کی صحت کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کیلوریز کی کمی
اسٹرابیریز کی کم کیلوریز اور اہم غذائی اجزاء کی موجودگی انہیں وزن برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین فروٹ بناتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے لنک پرکلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3424