ہر روز 30 منٹ فرش پر بیٹھنے کے حیرت انگیز فوائد

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زمین پر بیٹھنا جسم کی صحت کے لیے فائدے مند ہو سکتا ہے۔

دیوار یا کسی سہارے کے بغیر زمین پر بیٹھنے سے نچلے جسم کی لچک برقرار رہتی ہے، اور پٹھے خود کار طریقے سے کام کرتے ہیں۔

اگرچہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک ہی جگہ پر زیادہ دیر بیٹھنا جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے، حالیہ تحقیق نے اس کے برعکس نتائج پیش کیے ہیں۔

یورپین جریدے برائے امراض قلب کی روک تھام میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، 5 سے 8 برس کے افراد کی زیریں جسم کی لچک کا جائزہ لینے کے لیے یہ دیکھا گیا کہ وہ زمین پر بیٹھنے کے بعد اُٹھنے کے لیے کسی سہارے کا استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق جب ہم زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں تو ہماری کمر، کولہے اور گھٹنے متحرک رہتے ہیں اور پٹھے خود کار طریقے سے کام کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، کرسیوں پر بیٹھنے سے جسم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ زمین پر بیٹھنے کے مختلف انداز صحت کے لیے مفید ہیں، لیکن آلتی پالتی مار کر یا ٹانگوں کے اوپر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو خاص طور پر بہترین قرار دیا ہے۔

اگر زمین پر بیٹھنے میں مشکل ہو تو صوفے پر بھی آلتی پالتی مار کر بیٹھا جا سکتا ہے، جو جسم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

زمین پر بیٹھنے اور اُٹھنے کی صلاحیت جسم کو مضبوط بناتی ہے اور گرنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

یہ ضروری نہیں کہ پورا دن زمین پر بیٹھا جائے، روزانہ 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت اس انداز میں بیٹھنا کافی ہے۔

تاہم، ہر ایک یا دو گھنٹے بعد تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مختلف طبی مسائل کا خطرہ کم ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.