کراچی:سندھ کے مختلف شہروں میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر مشتاق شاہ نے اس صورتحال کے بارے میں بتایا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 643 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے ایک کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملیریا کے 79 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے، اور ٹیسٹ کے دوران ہر 10 میں سے 1 مریض ملیریا کا شکار ہوا۔
ڈاکٹر مشتاق شاہ کے مطابق، بدین اور لاڑکانہ میں 18 لاکھ مچھر دانیاں اور 1 لاکھ 25 ہزار مریضوں کو ملیریا کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
ان کے مطابق، مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کے لیے ادویات کا ذخیرہ موجود ہے۔