اسلام آباد:سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور آج ملک بھر میں سونا 300 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔