بھیرہ:بھیرہ کے قریب موٹر وے پر کھڑی کار میں دو خواتین، ایک مرد، اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، کار کا ڈرائیور عمر قاسم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندان میکلوڈ روڈ لاہور کا رہائشی تھا اور لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔
ڈی ایس پی فیاض ہنجرا کے مطابق، ان چار افراد کی موت کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔