اسلام آباد:ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
300 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 2 لاکھ 61 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں زیادہ نرخ جاری کیے، حالانکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔
مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3600