لاہور:پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ رواں سال کے دوران اب تک کل 288 ڈینگی کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔
لاہور میں 3، راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی اور دیگر ضروری ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے۔
مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3597