لائبہ کو شوبز میں قدم رکھنے کے لیے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حافظ قرآن ہیں، جس کی وجہ سے ان کے والد نے شوبز میں قدم رکھنے سے منع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے 7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر قرآن حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں مکمل حفظ کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں ان کی اپنی خواہش حفظ کرنے کی نہیں تھی، لیکن والدہ کی خواہش پر اس عمل کا آغاز کیا۔

چونکہ ان کی یادداشت بہت اچھی تھی، وہ صرف 2 سال میں حفظ مکمل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

حفظ کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم دوبارہ شروع کی اور اس وجہ سے انہیں 6ویں کلاس میں دوبارہ داخلہ لینا پڑا۔

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ میٹرک کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر گئی تھیں۔

اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے انہیں ایکٹنگ کی پیشکش کی۔ ابتدا میں انہوں نے انکار کیا، لیکن بعد میں قبول کرلیا۔

اسی دوران انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کیا اور پھر انٹر میں داخل ہو گئیں۔لائبہ خان نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ وہ حافظ قرآن ہیں، اس لیے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے پر ان کے والد کو ناپسندیدگی تھی۔

والد ان سے بات نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے، یہاں تک کہ ان کے ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے۔

ان کا خیال تھا کہ چونکہ لائبہ نے قرآن حفظ کیا ہے، اس لیے انہیں شوبز میں نہیں آنا چاہیے۔ تاہم، والدہ کی حمایت نے سب کے رویے کو تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.