کہوٹہ:راولپنڈی کی حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ذکاء نے بتایا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب ہوا، جو کہ کہوٹہ کی حدود میں واقع ہے۔
پولیس کے مطابق کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پر پولیس، ریسکیو، اور انتظامیہ موجود ہیں۔
ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے چند افراد کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔