اسلام آباد:پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 23 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، جبکہ عبداللہ شفیق 12 اور شان مسعود 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور سعود شکیل کے 141 رنز کی مدد سے 448 رنز بنائے اور اننگز کو 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دیا تھا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنائے اور پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔
مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3652