اسلام آباد:یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیارے نے روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
یوکرینی فوج نے اعلان کیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا، اور رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارے نے روس کے 4 کروز میزائلوں کو مار گرایا تھا۔
جب ایف 16 دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا، رابطہ منقطع ہوگیا۔ امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی تباہی روسی حملے کا نتیجہ نہیں، بلکہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہو سکتی ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کو رواں ماہ امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے موصول ہوئے تھے، اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ان طیاروں کے استعمال کا اعلان کیا تھا۔