پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ مییچ شروع

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، لیکن فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپنر ابرار احمد نے اسکواڈ میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.