سانگھڑ:او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق، بلوچ کنویں 2 سے روزانہ 388 بیرل خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار ہوئی ہے۔
یہ کھدائی فروری 2024ء میں شروع کی گئی تھی اور 3,920 میٹر گہرائی تک پہنچنے کے بعد ذخائر ملے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔