نیند سے دماغی صحت پر کونسےمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایک حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ نیند دماغ کے یادداشت اور تفہیم سے متعلق حصے کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

طبی ماہرین نے چوہوں پر نیند کے اثرات کا مطالعہ کیا، خاص طور پر دماغ کے ہائپوکیمپس نامی حصے پر۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ نیند کے دوران چوہوں کے دماغ میں ہائپوکیمپس کے تین میں سے دو نیورونز مکمل طور پر آرام کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ ایک نیورو سسٹم فعال رہتا ہے۔

جاگنے کے دوران، ہائپوکیمپس کے تمام نیورونز فعال ہوتے ہیں اور یادداشت، تفہیم اور بیان کرنے کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔

ماہرین نے یہ ب کہ نیند کے دوران غیر فعال ہونے والے نیورونز صبح کے وقت جاگنے کے بعد دوبارہ فعال ہو کر دماغی صحت اور یادداشت میں بہتری لاتے ہیں۔

انہوں نے تجویز کیا کہ ہائپوکیمپس اور اس کے نیورونز پر مزید تحقیق کی جائے، اور دماغی مسائل یا کمزور یادداشت کے شکار افراد کو بہتر نیند لینے کی صلاح دی۔

یہ تحقیق دماغی غیر فعالیت کی بیماریوں کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور نیند کے دماغی صحت پر مزید اثرات کو اجاگر کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.