کمراٹ:دیر بالا کے سیاحتی مقام کمراٹ میں سیلابی ریلے نے ہوٹلوں، ریستورانوں، مقامی افراد کے گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
کوہستان سے گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی کی۔
کمراٹ جانے والی مین شاہراہ بریکوٹ کے مقام پر دریا میں بہہ گئی ہے، جبکہ مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔
تحصیل ناظم کلکوٹ ضیا الرحمٰن نے بتایا ہے کہ کمراٹ میں سینکڑوں سیاح اور گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مدد فراہم کرے۔