راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ بغیر کسی اسکور کے گر گئی، عبد اللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ اس میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ

پاکستان کی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ میر حمزہ اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، راولپنڈی میں موسم صاف ہو چکا ہے اور گزشتہ رات بارش بھی نہیں ہوئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے دوران بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.