ندا یاسر نے بچپن میں رشتہ جوڑنے کا شوق ظاہر کیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور سابق اداکارہ اور مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے بچپن کے بارے میں ایک دلچسپ بات کا انکشاف کیا۔

ندا یاسر نے ایک لائیو شو کے دوران بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے رشتہ جوڑنے اور جوڑیاں بنانے کا شوق تھا۔ انہوں نے بہت کم عمر میں ہی اپنے ماموں کا رشتہ بھی کروایا تھا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ہم اپارٹمنٹس میں رہتے تھے۔ میں نے اپنے اپارٹمنٹس میں ہی اپنے ماموں کے لیے ایک لڑکی پسند کی اور پھر والدہ کو اس لڑکی کے بارے میں بتایا اور اس کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر تقریباً 8، 9 یا 10 سال ہوگی، اور میں نے 3 سے 4 رشتہ بھی کروا دیے تھے، لیکن مجھے ٹھیک سے یاد نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.