اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی سیکریٹریٹ میں آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
اجلاس میں حمزہ شہباز، وفاقی اور صوبائی وزراء، سینیٹرز کے علاوہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور سینئر پارٹی رہنما بھی موجود ہوں گے۔