عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 503 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.