لاہور:محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
حالیہ برساتی موسم اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں ڈینگی پھیلانے والے مچھروں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 37 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے کل 336 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے 2، راولپنڈی سے 9، فیصل آباد اور اٹک سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔