پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 313 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 488 پر اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران 100 انڈیکس 1170 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79 ہزار 160 جبکہ کم ترین سطح 77 ہزار 990 رہی۔
اس ہفتے کے دوران 3 ارب شیئرز کا کاروبار 93 ارب روپے میں مکمل ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 485 ارب روپے ہو گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=2195

Leave A Reply

Your email address will not be published.