ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں: حقیقت کیا ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بالی ووڈ کے مشہور اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ، سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے گردش میں ہیں۔

اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی باتیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آراڈیا کے ساتھ اپنے سسرالی گھر چھوڑ کر اپنی والدہ کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ابھیشیک بچن نے طلاق کی خبروں کی تردید کی ہے، لیکن حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لائیک کرنے کے باعث ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

مزید برآں، حالیہ دنوں میں بھارت میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی کے دوران بھی اس جوڑے نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی۔

تاہم، دبئی ایئرپورٹ پر ایک وائرل ویڈیو میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، اور ان کی بیٹی آراڈیا کو اکٹھے دیکھ کر ان کے مداحوں کی خوشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.