اسلام آباد:پاکستان کی بیٹنگ لائن بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں لڑکھڑا گئی۔
راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، جہاں شان مسعود اور صائم ایوب نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز کے ساتھ کیا۔
پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف صرف 81 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ عبد اللہ شفیق نے 3، صائم ایوب نے 20، شان مسعود نے 28، بابر اعظم نے 11، سعود شکیل نے 2 رنز بنائے اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
بنگلا دیش کی طرف سے حسن محمود اور ناہید رانا نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز اسکور کیے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے 3 وکٹیں لیں جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ لی۔
بنگلا دیش کی پہلی اننگز
مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 261 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی صرف 26 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے، لیکن لٹن داس کی شاندار سنچری اور مہدی حسن کے 78 رنز نے بنگلہ دیش کو مشکل صورتحال سے نکال دیا۔
پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں لی۔ ٹیم میں شامل اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہ لے سکے۔