اسرائیلی سفیر نے غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل سے فوری اجلاس طلب کر لیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت کے حوالے سے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے نہ تو حماس کی مذمت کی ہے اور نہ ہی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔

دوسری طرف، غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں ہڑتال ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی بزنس فورم، ٹیک کمپنیز، بار ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین، اور یونیورسٹی ہیڈ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، تل ابیب میونسپلٹی، مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، اور اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہڑتال کی وجہ سے بن گویر ایئرپورٹ بھی بند رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.