اسلام آباد:معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کے کیریئر کو بچایا۔
سید نور نے بتایا کہ جب شان شاہد کی کچھ فلمیں ناکام ہو کر وہ امریکہ چلے گئے تھے، اس دوران نعمان اعجاز ان کے ساتھ فلم “گھونگھٹ” میں کام کر رہے تھے۔
اچانک کچھ وجوہات کی بنا پر نعمان اعجاز نے اس فلم سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے بعد شان شاہد کو اس فلم کی پیشکش کی گئی۔
یہ فلم کامیاب رہی اور شان شاہد کی فلمی دنیا میں واپسی کی راہ ہموار ہوئی۔ آج شان شاہد پاکستان کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ انہیں سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔