رونالڈو نے نیشنز لیگ میں 900 واں گول مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنز لیگ کے میچ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں گول مکمل کر لیا۔

اسٹاڈیو ڈا لوز میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران، رونالڈو نے 34 ویں منٹ میں گول کر کے پرتگال کو کروشیا کے خلاف 0-2 سے فتح دلائی۔ 39 سالہ کھلاڑی اس نیا سنگِ میل عبور کرنے کے بعد بہت جذباتی نظر آئے۔

اب تک، کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے 131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، النصر کے لیے 68، اور اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.